• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص، پی پی کے صوبائی امیدوار ذوالفقار شاہ فائرنگ سے شدید زخمی

میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتن آباد بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں پی ایس 46 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر چار گولیاں ماری گئیں، ایک گولی گاڑی کے شیشے پر لگی۔

پولیس کے مطابق ذوالفقار شاہ کی گردن پر شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں، ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سید ذوالفقار شاہ کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں پہنچے جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی۔

قومی خبریں سے مزید