• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ 

بھوپال سے بھارتی حکام کے مطابق مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 174 افراد زخمی ہوئے۔ 

بھارتی حکام نے کہا کہ دھماکا خیز سفوف کی وجہ سے دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے 50 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید