• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔ 

شمالی یارکشائر میں فوجیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کو جنگ کے لیے تیار رہنے کے حوالے سے سیاسی قیادت کو عوام کے ساتھ کھل کر بات کرنا ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر شہری سے قربانی دینے اور ملک کے دفاع کیلئے کردار ادا کرنے کی توقع کی جائے گی۔ 

جنرل سر رولی واکر نے فوجیوں سے کہا کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے، لیکن قوم کو آپ کی ضرورت پڑنے والی ہے، سیاسی قیادت کو ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے عوام کو قربانیاں دینے کے لیے راضی کرنا ہوگا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اس حوالے سے آگاہی کی نئی مہم بھی شروع کریں گے، مہم کا مقصد لوگوں کو بحرانوں، سیلاب، خشک سالی اور جنگوں کیلئے تیار رہنے کی ترغیب دینا ہوگا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک سروے میں 48 فیصد عوام نے کہا تھا کہ وہ جنگ میں حصہ لینے کے حامی نہیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید