• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیلئے سفیر امن کا ایوارڈ

ویانا (اکرم باجوہ) پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ویانا میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 2024 میں کلیدی اسپیکر اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ویانا میں منعقدہ عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 2024کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔اجلاس پوری دنیا سے مذہب کے بارے میں گہری بصیرت کے ساتھ قابل ذکر شخصیات کو اکٹھا کرتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے سفیر امن کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ویانا کے دورہ کے دوران منہاج القرآن سنٹر میں منہاجین اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں منہاجین اور پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ( اعتدال) کے عنوان سے خصوصی خطاب کیا جس میں کہا کہ شریعت ہمیں اعتدال پر چلنے کا درس دیتی ہے اور دنیاوی کاموں سے لے کر ہر زندگی کی ضروریات میں اعتدال پسند ہونا ضروری ہے ۔تربیتی نشست کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ، پاکستان اور شرکاکیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے انہیں سفیر امن کا ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن سنٹر ویانا کے عہدیداران خطیب حفیظ اللہ قادری ،چوہدری محمد آصف ،زاہد چوہان و دیگر کا تربیتی نشست کا شاندار اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا ۔
یورپ سے سے مزید