چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بورڈ سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے تفصیل طلب کی ہے کہ پی سی بی میں کون کیا کرتا ہے؟ اور کس شعبے میں کتنے لوگ ہیں؟
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین بورڈ میں ملازمین کی افادیت کے حوالے سے بھی جائزہ لیں گے، جس کے بعد غیر موثر اور غیر فعال ملازمین کی فہرستیں تیار ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے، اس حوالے سے نئے پی سی بی چیئرمین نے شعبہ ایچ آر کو جلد تفصیلات فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں زیادہ ملازمین اور زیادہ تنخواہوں کا معاملہ سر اٹھاتا رہا ہے۔