مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہوں گے، پُرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔
رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مرکزی آفس خالی ہوا بھی ہے تو فیلڈ میں لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں ہمارے امیدوار دفاتر میں موجود ہیں، ہمارے سینٹرل آفس میں لوگوں کو ہونا چاہیے تھا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، ہمارے یہاں کوئی الیکشن تنازعات کے بغیر نہیں ہوا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے، ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو۔