• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این اے 241 کا معرکہ، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ جیت گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے حلقہ این اے 241 کراچی جنوبی 3 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ جیت گئے۔

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ این اے 241  کی نشست پر 52456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس طرح کراچی سے قومی اسمبلی کی7 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں جبکہ این اے 245 اور 246 کے نتائج اب تک نہیں آ سکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں پہلی دفعہ پیپلز پارٹی کو 100سے زائد نشستیں ملیں گی۔

قومی خبریں سے مزید