کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی کر کٹ ٹیموں ثابت کردیا کہ کراچی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، سیزن میں کراچی نے قائداعظم ٹرافی، ٹی 20 اور انڈر 19 ٹورنامنٹ جیتا جبکہ انڈر 19 تین روزہ اور نیشنل ون ڈے کپ کی رنزاپ رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتوحات پر جشن کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ ندیم عمر نے کہا کہ کراچی کی ٹیم بناکر اسے دیگرممالک کے دورے پر بھیجا جائے گا۔ بعد میں جنید علی شاہ نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں ندیم عمر کی جانب سے 15 لاکھ کیش انعام اور شیلڈ تقسیم کیں ۔ تقریب میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی موجود تھے۔