پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہوں۔
سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس بار صوبائی نشست نہیں لڑی، بانی پی ٹی آئی سے براہ راست رابطے میں نہیں ہوں، امید ہے صوبے کو ایسا وزیراعلیٰ ملے گا جو لوگوں کی خدمت کرسکے۔
عاطف خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے محمود خان کی مخالفت کی تو کچھ لوگوں نے ذاتی مفاد یا فارورڈ بلاک سمجھا، بعد میں بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ ہم ان کے بارے میں درست تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کا مقابلہ کرنا آسان نہیں، میں نے محمود خان اور پرویز خٹک کا سامنا کیا۔