• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اور ثناء سے متعلق لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر مجھے بہت رونا آیا: شائستہ لودھی


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثناءجاوید سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، پتہ نہیں لوگ دوسروں کو کیوں خوش نہیں دیکھ سکتے۔

حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے یوٹیوبر حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور اپنے نظریات پیش کئے۔

خیال رہے کہ جہاں سابق کپتان شعیب ملک کو بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق لینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں اداکارہ ثناء جاوید کو بھی گلوکار عمیر جیسوال سے طلاق اور پھر شعیب ملک سے شادی کرنے پر تنقید برداشت کرنی پڑی ہے۔

سوشل میڈیا کی گردشی خبروں کے مطابق شعیب ملک اور ثناء جاوید کی پہلی ملاقات نجی چینل کے گیم شو کے دوران ہوئی تھی، ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی اسی گیم شو کا حصہ تھیں۔

اسی تناظر میں پوڈ کاسٹر نے ڈاکٹر شائستہ لودھی سے سوال کیا کہ کیا آپ اس معاملے کے حوالے سے پہلے سے آگاہ تھیں؟

انہوں نے پوڈ کاسٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جب ان دونوں کی دوستی ہوئی تو وہ سنگل تھے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں پہلے سے جانتی تھی یا نہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اگر دو بالغ لوگ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے۔

شائستہ لودھی کے مطابق یہ بالکل ضروری نہیں ہے کہ اگر کسی کی زندگی میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے تو اسے سوشل میڈیا پر بیان بھی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر اپنی زندگی کا مشاہدہ کریں تو ہم خود بھی بہت کچھ سوشل میڈیا پر صرف اس لیے شیئر نہیں کرتے کہ لوگ کیا کہیں گے کیونکہ سوشل میڈیا بہت فارغ چیز ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید