• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان یونس: نصر اسپتال پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ، 1 مریض شہید 6 زخمی

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

غزہ کے شہر خان یونس میں نصر اسپتال پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے ایک مریض شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے آج غزہ کے شہر خان یونس میں نصر اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے احاطے میں فائرنگ بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق، طبی عملہ شیلنگ سے تباہ ہونے والے اسپتال کے حصّوں سے مریضوں کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی تلاش میں اسپتال میں یہ محدود کارروائی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید