ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ق) کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی پرویز الہٰی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری وجاہت، چوہدری شافع، چوہدری سالک اور منتہا اشرف بھی شامل تھے۔
ق لیگ کا کہنا ہے کہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی، سیاسی رنگ دینا غلط ہے، ملاقات میں سیاسی صورت حال پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کے درمیان محبت کا رشتہ ہے، ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی۔
ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی صحت کے متعلق چوہدری شجاعت اور فیملی کو تشویش تھی۔