گھر کے باہر ملنے کےلیے آنے والے مداحوں کو دیکھ کر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے۔
بھارت میں سیلبریٹریز کو دیکھنے کےلیے پرستار انکے گھر کے باہر جمع ہوتے ہیں اور نامور شخصیات اپنے مداحوں کے سامنے آتی ہیں اور ہاتھ ہلا کر انہیں جواب بھی دیتی ہیں۔
ایسے ہی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح انہیں دیکھنے کےلیے ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود انکے گھر کے باہر جمع ہوئے۔
اس حوالے سے خود امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے اور مداحوں کےلیے آٹو گراف لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے تحریر کیا "یہ نہیں ہے تو کچھ نہیں ہے۔"