• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت میں سماعت کا تیسرا دن، بلا امتیاز اسرائیلی حملے شہریوں کو مار رہے ہیں، روس

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت تیسرے دن بھی جاری رہی۔ 

دی ہیگ سے عرب میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز میں روس کے سفیر ولادیمیر ترابرین نے عالمی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، اسرائیل کے بلا امتیاز حملے شہریوں کو مار رہے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ کے 90 فیصد سے زیادہ فلسطینیوں کو جبری بیدخل کر دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کو غزہ کے لاکھوں لوگوں کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ 

روسی سفیر نے کہا کہ ہم شہریوں کےخلاف تشدد کے حق دفاع کو قبول نہیں کرسکتے۔ تشدد مزید تشدد کی طرف جاتا ہے اور صرف اور صرف نفرت ہی لاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا اسرائیلی آباد کاری پالیسی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ عدالت اسرائیل کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور ان کا معاوضہ ادا کرنے کا کہنے میں حق بجانب ہوگی۔ 

روسی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید