• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے جعلی اسناد جمع کروانے پر خاتون گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک خاتون کو جعلی تعلیمی اسناد جمع کروانے پر گرفتار کر لیا ہے۔ سرکل میں درج مقدم نمبر 2024 / 27میں تفتیشی افسر انسپیکٹر بابر علی نے تحریر کیا ہے کہ کراچی کی رہائشی خاتون (دیوی پریانکا منگلانی) نے نارتھ امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کیا اور اس کی درخواست بمعہ اسناد کے کراچی کے امریکی قونصل خانے کو بھیج دی گئی۔تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اسناد جعلی ہیں جس پر ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی درخواست دی گئی۔ ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد خاتون اور اس کو کنسلٹنسی فراہم کرنے والی دوسری خاتون جس نے اپنی خدمات کے لیے 15 لاکھ روپے وصول کیے اور دیگر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد باقی تین گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید