• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے تاجک وزیر برائے توانائی کی ملاقات

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر برائے توانائی دلیر جمعہ نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دلیر جمعہ پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ وزیراعظم نے دلیر جمعہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنے دورہء تاجکستان اور تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمان سے ریاض اور باکو میں اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے تاجک صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تاجکستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید