• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 میں کمی

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں)ایک ہفتے میں18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11میں کمی،مہنگائی 0.07فیصد بڑھ گئی، آلو، چکن،گھی،ایل پی جی مہنگی ،پیاز، ٹماٹر، انڈے، لہسن،آٹا سستا ہوا،ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد پھر سے اضافہ ہوگیا،حالیہ ہفتے مہنگائی میں0.07فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے اضافہ ہواہے اور سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 3.71فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں18اشیاء مہنگی اور11اشیاء سستی ہوئیں جبکہ22اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں1.93فیصد،چکن کی قیمتوں میں3.80فیصد،کیلا 1.99فیصد، واشنگ سوپ 0.80 فیصد،سرسوں کا تیل 1.07فیصد، انرجی سیور0.31فیصد، ایل پی جی 0.28فیصد،سگریٹ 0.26 فیصد اورگھی کی قیمتوں میں0.52فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس دال چنا کی قیمتوں میں 1.19 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.59 فیصد، پیاز3.58 فیصد، ٹماٹر3.10فیصد، انڈے2.14فیصد، لہسن 1.58 فیصد، آٹا 0.58 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی 0.16 فیصد اورچاول کی قیمتوں میں0.75فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید