اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں25ارب ڈالر مالیت کے 43 منصوبے مکمل کر لئے گئے،چینی سفیر اور وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے عملے کو ایوارڈ دیئے۔ چینی سفارت خانہ اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق تقریب میں چین کے سفیر جیانگ ژیڈونگ اور وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے عملے کو ایوارڈ دیئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے پائیدار ترقیاتی تعاون کی علامت بھی ہے، اس منصوبے کے ثمرات پورے خطے میں بانٹے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابیاں ان ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں جو اس پر کام کررہے ہیں۔ سی پیک صرف انفراسٹرکچر، سڑکیں، پل اور پاور پلانٹس بنانے کا نام نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے۔