• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے 26نومبر کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ہرمیت سنگھ اور الیاس اعوان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمات میں نامزد ملزمان پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا کر پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے درج کئے گئے۔ استغاثہ کے مطابق صحافی ہرمیت سنگھ نے24 سے27 نومبر 2024 کے واقعات پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کے ذریعے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا۔

ملک بھر سے سے مزید