اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ کا شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے لئے مشترکہ فلائٹ آپریشن مکمل ہو گیا۔ شام سے انخلاء کے بعد 318 پاکستانی شہریوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت، لبنان سے اسلام آباد، پاکستان پہنچا دیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔