• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، کیڑے مار دوا کے اثر سے متاثرہ ایک اور بچی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں نجی اسپتال کے ڈائریکٹر کے بنگلے میں گزشتہ روز کیڑے مار دوا کے اثر سے متاثرہ ایک اور بچی دوران علاج اسپتال میں دم توڑگئی۔تفصیلات کی مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی خیابان سحر میں گزشتہ روز بنگلے میں کیڑے مار داو کے اثر سے شدید متاثرہ بچی بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑگئی،متوفیہ بچی کی شناخت 8 سالہ جنت کے نام سے ہوئی ۔واقعہ میں جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز معین الدین نامی بچہ جاں بحق ہوا تھا۔ دیگر متاثرین میں شامل متوفی بچوں کے والدین ڈاکٹر ضیاءالدین شیخ، ان کی اہلیہ، 16 سالہ زارا ، 13 سالہ زوہیب اور 11 سالہ شاہ زین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر ضیاءالدین شیخ نے گھر میں فیومیگیشن کروائی تھی جس کے نتیجے میں گھر تمام مکین اس کیڑے مارداوکے اثر سے سوتے میں متاثر ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید