کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کا فراڈیوں کیخلاف چھاپہ،فائرنگ ،ایک ہلاک، ایف آئی اے اعلیٰ ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ملتان کی ایک ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد فخر کی سربراہی میں پہلے سے درج ایف آئی آر نمبر 145/ 24میں نامزد ملزم عابد جمعہ کو گرفتار کرنے ڈیرہ اوڈھن، حافظ آباد پہنچی۔ کیونکہ چھاپے کے وقت ایف آئی اے ٹیم کو ہتھیار ساتھ رکھنے کی ممانعت ہے اس لیے ٹیم نے متعلقہ ڈی پی او سے رابطہ کیا جس نے الیٹ فورس کی نفری اور دو موبائلیں ہمراہ کر دیں۔ ٹیم نے گاؤں پہنچ کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا اور جب اس کو موبائل میں بٹھایا جا رہا تھا تو گاؤں میں ملزم کے ساتھیوں نے چھاپا مار ٹیم کو خوفزدہ کرنے اور اپنے ساتھی ملزم کو چھڑوانے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے ملزم عابد کو بھی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔