ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور مشن امپوسیبل سیریز کے اسٹار ٹام کروز اور برطانیہ میں مقیم ان کی روسی گرل فرینڈ السینا خیرووا میں قطع تعلق ہوگیا۔
واضح رہے کہ لندن کے سماجی اور دولت مند حلقوں میں معروف 37 سالہ السینا خیرووا اور 61 سالہ ٹام کروز کے درمیان بظاہر بڑے قریبی مراسم تھے لیکن اس ماہ کے اوائل میں لندن میں ہونے والی دونوں کی ملاقات میں بریک اپ کا آغاز ہوا اور دوستانہ ماحول میں یہ تعلق ختم ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹام کروز نے اس ہفتے کے شروع میں خیرووا کے دونوں بچوں سے ملاقات کی، خیرووا کی سابق شوہر سے 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔
اس کے علاوہ دونوں نے لندن کے ایک گالا ڈنر میں الگ الگ شرکت کی یہ تقریب ایئر ایمبولینس چیرٹی کی امداد کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اور خیرووا لندن کے ایک ہی بلاک میں رہائش پذیر تھے اور دونوں کے درمیان دوستی کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا۔