• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی مظالم، کم عمر فلسطینی ولاگر نے دنیا کو آئینہ دکھا دیا

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری جاری ہے جس میں 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، ایسے میں ایک ننھے فلسطینی ولاگر نے دنیا کو آئینہ دکھادیا۔

کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود نے غزہ کی صورت حال پر نئی ویڈیو بنا کر  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں رمضان محمود کو اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کم عمر ولاگر  اپنے پیغام میں کہتا ہے کہ 140 دن ہوگئے ہیں، ہم ہر قسم کے عذاب اور جبر سہہ رہے ہیں اور دنیا ابھی تک رسوا ہے۔

یاد رہے کہ 6 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والا کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کی ویڈیو ہر وقت دکھاتا رہتا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، خان یونس، رفح اور دیرالبلح میں بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 40 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی کار پر اسرائیلی حملے  میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونےوالوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید