• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح میں حماس کے مکمل خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو--- فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو--- فائل فوٹو

حامیوں اور مخالفین کی شدید مخالفت کے باوجود اسرائیل رفح میں آپریشن کے عزائم سے پیچھے نہ ہٹا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم رفح میں حماس کی بٹالین کے مکمل خاتمے کے لیےکام کر رہے ہیں۔

غزہ جنگ سے متعلق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ رفح میں فوجی کارروائی کے آپریشنل منصوبوں کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس ہفتے کو بلاؤں گا۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ منصوبے میں رفح سے شہری آبادی کا انخلاء بھی شامل ہے، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ جنگ کے مقاصد میں شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف فوجی دباؤ اور ٹھوس مذاکرات سے ہی مقاصد حاصل ہو سکیں گے۔

علاوہ ازیں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کسی معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں۔

اسرائیلی اہلکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی پوزیشن سخت کی، وہ اپنے کچھ مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

6 ماہ کی جنگ بندی کی ڈیل کا امکان

دوسری جانب پیرس میں امریکا، اسرائیل، مصر اور قطر کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 6 ماہ کی جنگ بندی کی ڈیل کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید