بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
شاہد کپور نے حال ہی میں اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس شو کے دوران میزبان نیہا دھوپیا نے اداکار سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے حوالے سے سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں نے اب سے چند سال قبل اپنی بیٹی میشا کی پیدائش کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑی تھی۔
اُنہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے سگریٹ نوشی اس لیے چھوڑی کیونکہ میں اپنی بیٹی سے چھپ کر سگریٹ نہیں پینا چاہتا تھا۔
شاہد کپور نے بتایا کہ دراصل ہوا کچھ یوں کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں اس سے چُھپ کر سگریٹ پیتا تھا اور اسی طرح ایک دن میں چُھپ کر سگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک میرے دماغ میں خود ہی یہ بات آئی کہ مجھے بیٹی سے چُھپ کر بھی سگریٹ نہیں پینی چاہیے اور میں نے وہ خیال ذہن میں آتے ہی یہ فیصلہ کر لیا کہ میں اب آئندہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کروں گا۔
واضح رہے اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015ء میں شادی کی تھی اور اب وہ ایک بیٹی میشا اور ایک بیٹے زین کے والد ہیں۔