پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مسترد کے پی کے عوام نے کیا، احتجاج سندھ میں کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کریں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟
محمد علی شاہ باچا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔