• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

ملک میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔

پورے ملک میں 26 فروری سے 3 مارچ تک پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

صوبۂ خیبر پختون خوا کے 33 اضلاع میں بچوں کو یہ قطرے 3 سے 9 مارچ تک پلائے جائیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری صحت افتخار علی شلوانی کا کہنا ہے کہ پولیو خوفناک بیماری ہے جو بچوں کو تاعمر معذور بنا دیتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے پولیو ہمارے بچوں کے لیے بدستور خطرہ ہے، حکومت پاکستان پولیوکے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

وفاقی سیکریٹری صحت افتخارعلی شلوانی نے یہ بھی کہا ہے کہ والدین پر بچوں کی صحت یقینی بنانے کے لیے بڑی ذمے داری ہے۔

صحت سے مزید