اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ اسپتال کے اطراف میں جھڑپیں جاری ہیں، کئی ہفتوں کے محاصرے کے دوران اسپتال سے 200 فلسطینی گرفتار کیے گئے جبکہ رفح اور شمالی غزہ میں شدید بمباری کی گئی۔
بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ الشفا اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔
حماس سے لڑائی میں مزید تین اسرائیلی فوجی افسر مارے گئے۔ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ قطر، دونوں فریقوں حماس اور اسرائیل معاہدے پر بات چیت کی میزبانی کرے گا۔