• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع 7 اکتوبر کا نہیں کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے، ترکیہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی سرزمین اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں ترکیہ کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے۔

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ احمد یلدیز نے آئی سی جے کی چھٹی اور آخری دن کی سماعت کے دوران اپنے دلائل میں کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع 7 اکتوبر کا نہیں کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی سیاستدانوں کے گھناؤنے بیانات پر اسرائیلی انتہا پسند مقدس مقامات پر حملے کرتے ہیں، دو ریاستی حل پر عملدرآمد میں ناکامی خطے کے مسائل کا سبب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید