• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا بائیڈن کے غزہ میں پیر تک جنگ بندی کے بیان پر ردعمل سے گریز

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری (تصویر سوشل میڈیا)۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری (تصویر سوشل میڈیا)۔

قطر نے امریکی صدر جو بائیڈن کے غزہ میں پیر تک جنگ بندی کے بیان پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔

دوحہ میں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ  صدر جو بائیڈن کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں عارضی سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر تاحال کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی جنگ بندی سے منسلک کسی بھی اہم مسئلے پر کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ 

تاہم حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے بارے میں پرامید ہیں اور پیرس مذاکرات میں طے کردہ مجوزہ معاہدے پر حماس اور اسرائیل کو رضامند کرنے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید