• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی نے عام ڈاکٹروں کو ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس سے روک دیا

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے عام ڈاکٹروں کو ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کرنے سے روک دیا۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس اور ایستھیٹک سرجریز صرف ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈر ڈاکٹر کر سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ڈگری ہولڈر ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ اب ایستھیٹک میڈیسن کے کورس اور ورکشاپ صرف پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ماہرین ہی کرا سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایستھیٹک سرجریز بھی صرف پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ماہرین ہی کر سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ایستھیٹک میڈیسن اور سرجری کرانے والے اسپتالوں اور کلینکس کے معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایستھیٹک میڈیسن کے ماہر چہرے اور جسم کی خوبصورتی کے لیے سرجریز، پروسیجرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ وغیرہ کرتے ہیں۔

صحت سے مزید