• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاستدان جارج گیلووے کا ورکرز پارٹی سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان، انتخابی مہم کا آغاز

مانچسٹر( ہارون مرزا )برطانیہ کے سینئر سیاستدان سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلووے نے راچڈیل سے برطانوی پارلیمنٹ کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ورکرز پارٹی کی جانب سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ راچڈیل سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ اس علاقے سے انکے بچوں کی گہری وابستگی ہے مسلمان کمیونٹی میرے دل کے قریب ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ راچڈیل میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں مقامی ہسپتال میں شعبہ ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی نہیں ہے مقامی آبادی کو اولڈہم جانا پڑتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے راچڈیل میں بہتری کی ضرورت ہے اسکے علا وہ مقامی ابادی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جو فنڈنگ ملتی ہے اسے وہ صحیح جگہ خرچ نہیں ہوتی وہ منتخب ہو کر ان سب مسائل کو حل کروائیں گے ۔ مسئلہ فلسطین پر ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو پارلیمنٹ میں وزیراعظم پر وقفہ سوالات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل پرزور اور جاندار آواز اٹھائیں گے صرف جنگ بندی فلسطین کے مسئلہ کا حل نہیں اس سے جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل فلسطینیوں کی علیحدہ حیثیت کو تسلیم کرنا ہے۔مسئلہ کشمیر کت بارے میں انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے 1990 میں وہ مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے کے لیے ایک کارواں لیکر یورپین پارلیمنٹ پہنچے تھے کشمیر پرمیرا موقف واضح و ٹھوس ہے کہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے ۔ انہوں نے عالمی سطح پر ان مسائل کو اٹھانے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پر کام کرنے کی وجہ سے وہ پاکستان کا اعلی سول اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں -منتخب ھو کر نوجوانوں کے لئے بھی نئے پراجیکٹس شرعع کرونگا ۔ راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت اور کار ڈیلر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ آج کمپین لانچنگ پر عوام کی اتنی پڑی تعداد نے شرکت کرکے جارج گیلوے کے حق میں فیصلہ دے دیا ھے 29 فروری کو ہماری جیت ہو گی کاروباری شخصیت ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیکٹو پرویز عالم اور مانچسٹر سوپر سٹور کے چیف ایگزیکٹو بلال غفور نے کہا کہ جارج گیلووے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم پر جاندار و مؤثر طریقے سے آواز اٹھاتے ہیں ہمیں انکو رکن برطانوی پارلیمنٹ بنانے میں کردارا ادا کرنا چا ہئے۔ سینئر سیاستدان اور سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد محمود بشیر کا کہنا تھا کہ آج عوام کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت ثابت کرتی ہے کہ جارج گیلوے نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر پر آواز اٹھائی ہے لیبر پارٹی کو ضمنی الیکشن میں شکست ہوگی - چوہدری اسلم جلال ،ڈاکٹر داؤد،مرزا بشیر عظیمی اور دوسروں کا کہنا تھا کہ آج کا عظیم اجتماع ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے۔جارج گیلوے نے ہمیشہ فلسطین کےعوام اور کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی ہے وہ ضمنی الیکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطین اور کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
یورپ سے سے مزید