کوئٹہ ( پ ر) جمعیت کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی حکومت سازی کے تمام فیصلوں کے بعد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات خلاف توقع نہیں بلکہ ان کی ”روایات“ کی عکاسی ہےعجب ستم ظریفی ہے کہ ایاز صادق پی ڈی ایم کے صدر سے سب کچھ طے کرنے کے بعد تعاون کی درخواست کررہے ہیں البتہ انہوں نے ایک حقیقت پسندانہ جملہ کہا کہ مولانا فضل الرحمن سوچ سمجھ کر جواب دیں گے کیوں کہ اب مولانا ہی نہیں بلکہ جے یو آئی کے لاکھوں چاہنے والے بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔