• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر مبین کی دوست کیلئے بنائی گئی جذباتی ویڈیو پر ٹرولنگ


اداکارہ دنانیر مبین ـــ فائل فوٹو
اداکارہ دنانیر مبین ـــ فائل فوٹو

5 سیکنڈز کی سوشل میڈیا ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی دوست کے لیے بنائی گئی جذباتی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

دنا نیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی دوست کے ہمراہ بنائی گئی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

اس ویڈیو میں وہ اپنی دوست کے بیرون ملک منتقل ہونے کے فیصلے پر اداس نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’آپ دل ٹوٹنے کے احساس کو اس وقت تک محسوس نہیں کر سکتے جب تک کہ آپ کا بہترین دوست بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ نہ کرلے‘۔

سوشل میڈیا پر صارفین دنانیر مبین کی اس ویڈیو پر ٹرولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کے لیے مناسب فلٹر استعمال نہیں کیا گیاجبکہ کچھ صارفین ویڈیو کو صرف پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید