• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جاپانی ماسٹر نے کراٹے کاز کو ٹریننگ دی

کراچی میں جاپان کے قونصل خانہ نے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاپان انفارمیشن اینڈ کلچر سینٹر میں چار روزہ نیشنل کراٹے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا،جاپان میں شروع ہونے والا کراٹے کا کھیل مارشل آرٹ پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہیں،ممتاز کراٹے ماسٹر مسٹر شینا کاتسوتوشی ورکشاپ کے لیے پاکستان آئے۔ 8ویں ڈین کے قابل ذکر شینا کراٹے سکھانے کا وسیع تجر بہ رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کراچی میں کیمپ کے دوران شرکاء کو اس کھیل کی جدید تیکنک اور قوانین سے آگہی دی ،کھیل کے دائرے سے ہٹ کر اس طرح کے ثقافتی کھیلوں کے تبادلے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور جاپان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ذریعہ ہیں۔ کراٹے کی یہ تقریب دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک پل کی علامت بن گئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید