ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو 24 واں وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسلامی جمہوری ایران تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کیلئے امن، سلامتی و استحکام کی دعا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے شہباز شریف کی ایوان میں تقریر کرتے ہوئے تصویر بھی پوسٹ کی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔