• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا ریجنل آفس کراچی کیلئے نئی کثیر المنزلہ بلڈنگ کی خریداری کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے اپنے ماتحت ادارے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے کراچی کے موجودہ ملک کے سب سے بڑے ریجنل افس جو کہ کارساز کے قریب کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع ہے اس کو ختم کر کے ایک بہت بڑی عمارت خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منظور شدہ اور حتمی فیصلے کے مطابق مذکورہ نئی کمرشل عمارت جو خریدی جائے گی وہ 65 ہزار سے 75 ہزار اسکوائر فٹ (8333 مربع گز) پر واقع ہو گی۔ مذکورہ بلڈنگ 6 سے 8 فلور پر محیط ہو اور اس میں تمام جدید اور ضروری سہولیات موجود ہوں۔ عمارت ایسی جگہ واقع ہو جہاں پر پبلک ٹرانسپورٹ آسانی سے میسر ہو۔ مذکورہ عمارت لب سڑک شارع قائدین، یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ، کارساز روڈ اور ترجیعی طور پر شارع فیصل پر واقع ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ادارے نے کراچی کے سب سے بڑے میگا سینٹر کے لیے ملیر میں ایک بہت بڑی جگہ کرائے پر حاصل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید