• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازقستان: الماتی میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

دوسری جانب ترک خبر رساں ادارے نے قازق سرکاری اداروں کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت  6.1 اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہو گیا۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ 

زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید