سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی میں میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منگل کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
سعودی میں میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ کو ختم کرنے میں مدد کے لیے جدہ سربراہی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی ممالک کی طرف سے اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا۔