• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی آئندہ ماہ پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تصدیق

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے ماہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جب چھ سال کی مدت کے لیے سینیٹ کی ساٹھ نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ دی نیوز سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے سب کے امیدوار ہوں گے کیونکہ انھوں نے سیاسی شناخت کے لیے اپنا ذہن نہیں بنایا ہے۔ ان کے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے دن میں ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم ذمہ داری کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس پر بات چیت جاری ہے۔ پنجاب کے سابق نگراں چیف ایگزیکٹو اس بات پر خوش ہیں کہ نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر صوبے میں ان کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا جس پر وہ شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی اور اسے ممکن بنایا۔ محسن نقوی آج (اتوار) کو ملک کے 14ویں صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید