کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کو کہتا ہوں مصطفیٰ کمال صاحب اور محسن نقوی صاحب اور بزنس کمیونٹی روڈ شو کریں، یہاں بلدیہ آئیں، لیاری، سانگھڑ، لاڑکانہ، سجاول جائیں اور وہاں کی عوام سے پوچھیں کہ کیا صوبہ بننا چاہیے۔