اسلام آباد (زبیرقصوری) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن جوئے، مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی لین دین کے تقریباً 120 ارب روپے کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان محمد ذیشان اور محمد حمزہ سرور کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نیٹ ورک سے منسلک 11 کمپنیوں کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر 119 ارب 93 کروڑ روپے کی رقوم جمع ہوئیں جبکہ 118 ارب 80 کروڑ روپے کی رقوم نکالی یا منتقل کی گئیں۔