• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، جو بائیڈن

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ 

صدر بائیڈن نے امریکی میڈیا سے واشنگٹن میں انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ نیتن یاہو کا معصوم جانوں کو نظر انداز کرنا اسرائیل کی مدد سے زیادہ اسرئیل کےلیے نقصاندہ ثابت ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن ریڈلائن ہوگا لیکن اسرائیل کا ساتھ نہیں چھو ڑیں گے۔ 

صدر بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کا دفاع اب بھی بہت اہم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں، دوران رمضان جنگ بندی کے لیے اب بھی پرُ امید ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید