صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو عدالتوں سے جیلوں تک آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے خاتون اول بننے پر بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری، آصف علی زرداری کے ساتھ عدالتوں میں گئیں ان کی جیل سے رہائی کی جنگ لڑی۔
بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج آصفہ بھٹو ملک کی بطور خاتون اول آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں۔