• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹم سروس کے سینئر افسروں کے متعدد نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)ایف بی آر نے پیر 11مارچ 2024ء کو نوٹیفکیشن 0587سی ون 2024ء جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 19کے افنان احمد ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ پشاور کو ڈپٹی کمانڈنٹ کسٹمز انفورسمنٹ سکول پشاور کا لک آفٹر چارج دیدیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز سروس بنیادی سکیل 17کے خضر فیض اسسٹنٹ کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کو ایڈجوڈنٹ کسٹمز انفورسمنٹ سکول پشاور کا لک آفٹر چارج تاحکم ثانی دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 0588سی ٹو 2024ء جو گیارہ مارچ کو جاری ہوا ہے کے ذریعے مس وردہ حاجرہ پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 18ڈپٹی ڈائریکٹریٹ آف این این ڈی اے اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 0581سی ون 2024ء کے مطابق پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19کے محمد قاسم کھوکھر جو ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز اکیڈمی کراچی ہیں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایف بی آر اسلام آباد کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں وزارت خزانہ ریونیو اقتصادی امور کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید