• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادھورے چھپے نئے کرنسی نوٹ بینکوں کو جاری، تحقیقات شروع




اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت نوٹوں کی ناقص چھپائی اور کمرشل بینکوں کو اجراء کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 

اس سلسلے میں مختلف کمرشل بینکوں کی انتظامیہ کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کراچی کے بینکوں میں ایک ہزار یا 500 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈیاں جاری کی گئی ہیں، ان میں بعض نوٹ مس پرنٹ پائے گئے ہیں۔

نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ کے منیجر کے ویڈیو بیان کے مطابق ان کے کچھ کسٹمرز ان سے نئے نوٹوں کی ایک ہزار یا 500 کی گڈیاں لے کر گئے، ان میں سے بیشتر کچھ نوٹ واپس لے کر آئے جو پشت کی جانب سے مس پرنٹ تھے۔ ان میں سے ایک طرف کی چھپائی نہیں ہے ہر گڈی میں لگ بھگ 2 نوٹ ایسے پائے گئے جن کے عقب کی چھپائی نہیں ہے۔

بینک منیجر کے مطابق اے جی ٹی سیریز کے نوٹوں کا پورا بنڈل چیک کیا تو ہر گڈی میں دو نوٹ مس پرنٹ نکلے ہیں۔ ایسی شکایت مختلف دیگر علاقوں سے بھی سامنے آئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید