کوئٹہ(پ ر) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حضرت آغا نے بیان میں میر سرفراز احمد بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر سرفراز بگٹی کے وزیر اعلیٰ بننے سے صوبے کی محرومیاں کا ازالہ ہو گا اور صوبہ معاشرتی، معاشی اور سماجی استحکام کی جانب گامزن ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے دور اقتدار میں صوبہ دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے گااور وہ گڈ گورننس کو یقینی بناتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے اور عوام کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ان احسن اقدامات سے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔