• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکز مالکان غیر معیاری و زائد المیعاد اشیاء فوری تلف کردیں‘ فوڈ اتھارٹی

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس سے جاری بیان کے مطابق دوران انسپکشن اتھارٹی حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ناقص و زائد المیعاد اشیاء ، غیر معیاری، غیر مستند، بغیر پراڈکٹ رجسٹریشن اشیاء کی فروخت تھوک کے حساب سے ہورہی ہے۔ مزید برآں ممنوعہ چائنیز نمک جس پر ملک بھر میں پابندی عائد ہے کی سپلائی زیادہ تر نیو اڈا کوئٹہ اور اس سے متصل علاقوں سے ہوتی ہے ۔بیان میں کھانے پینے کی اشیاء کے ہول سیل ٹریڈرز و مراکز مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اپنی دکانوں میں چائنیز نمک اور ناقص و ایکسپائرڈ اشیاء ، بنا رجسٹریشن و غیر مستند خوردنی مصنوعات کی خریدوفروخت ترک کردیں جبکہ مراکز میں موجود پابندی عائد و ناقص اشیاء از خود تلف کردیں بصورت دیگر اس ضمن میں آئندہ قوانین کے خلاف ورزی پر ذمہ داران و مراکز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت نا صرف دکانوں سے برآمد شدہ غیر قانونی مصنوعات کو ضبط کرکے تلف بلکہ استغاثہ بھی کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید