کراچی(نیوزڈیسک)متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کیخلاف بھارت میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ آسام میں مظاہرین نے ایکٹ کی کاپیاں جلادیں، قانون کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ آسام کی مقامی اپوزیشن جماعتوں کی کال پر آج ریاست میں ہڑتال ہے۔تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں مظاہرین نے کینڈل لائٹ مارچ کیا، کیرالہ حکومت نے بھی آج ریاست میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔کیرالہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریاست اس فرقہ وارانہ قانون کی مخالفت میں متحد رہے گا۔